
خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کمیونیکیشنز اور ڈیجیٹل گورنمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (TDRA) نے ایک نیا فیچرمتعارف کرایا ہے جو موبائل فون پر نجی کمپنیوں کی کالر آئی ڈی یعنی نام – لینڈ لائن یا موبائل نمبر کی شناخت کرے گا۔
سوشل میڈیا پر آ کر TDRA نے ایک ویڈیو پوسٹ کی: "اب، #کاشف سب کے لیے دستیاب ہے!”
سوشل میڈیا پر کی گئِ TDRA کی اس پوسٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ: "سروس کا اطلاق آنے والے وقت میں بتدریج بنیادوں پربڑھایا جائے گا،”
Now, #Kashif is available for all! pic.twitter.com/cKCVrjp4Pd
— تدرا 🇦🇪 TDRA (@tdrauae) December 30, 2021
کاشف سروس آنے والے کال کی آئی ڈی کو پہچان لے گا چاہے وہ نمبرآپکے موبائل فون پر محفوظ نہ بھی ہو۔
نیا فیچر رہائشیوں کو موصول ہونے والی گمنام کالز کی تعداد کو بھی کم کرے گا اور آنے والی کال کو موصول کرنے سے پہلے کالرکی معلومات فراہم کرے گا۔