پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات اب تک 29 جہاز امدادی سامان پاکستان پہنچا چکا ہے

خلیج اردو

اسلام آباد : پاکستان میں بین الاقوامی امدادی پروازوں کا سلسلہ بھی جاری ہے،گذشتہ 30 گھنٹوں میں 3 پروازیں امریکی امداد لے کر کراچی اور اسلام اباد پہنچیں، جبکہ متحدہ عرب امارات سے بھی مزید 3پروازیں آج کراچی اوراسلام اباد پہنچیں۔

 

پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی فراہمی میں دوست ممالک پیش پیش۔۔۔امریکہ، متحدہ عرب امارات سے آج 5 امدادی طیارے پاکستان پہنچے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکہ سے امدادی سامان لے کر پہلا طیارہ راولپنڈی، دوسرا سکھر پہنچا جبکہ متحدہ عرب امارات سے ایک امدادی طیارہ کراچی، دو طیارے راولپنڈی پہنچے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ابتک آنیوالی امدادی پروازوں کی تعداد 62 ہوگئی۔۔۔متحدہ عرب امارات سے اب تک سیلاب متاثرین کے لیے امداد کے 29 طیارے پاکستان پہنچ چکے۔

 

دوسری طرف متحدہ عرب امارات کے پاس میں سفارتخانے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے کراچی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کرایا جائے گا۔ کرکٹ ٹورنامنٹ سے حاصل شدہ رقم سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے خرچ کی جائے گی۔متحدہ عرب امارات کے کراچی میں قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتی اور مایہ ناز کرکٹر شاہد خان آفریدی سرگرم عمل ہے ۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button