خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی فضائی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں: فرانس

خلیج اردو: فرانس کی وزیر دفاع فلورنس پارلے نے اعلان کیا ہےکہ ان کا ملک حوثیوں کے حملوں سے دوچار متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود کو محفوظ بنانے میں مدد کرے گا۔

مسزپارلے نے ٹویٹر پر اعلان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کو جنوری میں اس کی سرزمین پر سنگین حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ فرانس نے اپنے اس دوست ملک کے ساتھ اپنی یکجہتی کے لیےاس کی فوجی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، خاص طور پر اس کی فضائی حدود کو کسی بھی خطرے سے بچانے کے لیے ابو ظبی کی مدد کی جائے گی۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے بدھ کی شام کو اطلاع دی تھی کہ اماراتی فضائی حدود میں گھسنے والے 3 ڈرون کو روک کر آبادی سے بہت دور تباہ کر دیا ہے۔

امارات نے 31 جنوری کو حوثیوں کی طرف سے ملک کی طرف داغے گئے بیلسٹک میزائل کو روکنے اور تباہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔ بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے کی کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

24 جنوری کو دو بیلسٹک میزائلوں کو روکنے اور تباہ کرنے کی بھی اطلاع دی جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ان میزائلوں کا ملبہ خالی علاقوں میں گرا۔

پچھلے ہفتوں میں کیے گئے ان حملوں پر عالمی برادری حوثیوں کی شدید مذمت کی اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button