خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی افغانستان کے شہر ہرات کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات نے افغانستان کے شہر ہرات میں ایک مسجد میں ہونے دہشت گرد بم حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون (ایم اوایف اے آئی سی) نے ایک بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات ان مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت اور ہر قسم کے تشدداور دہشت گردی کو مستقل طور پر مسترد کرتا ہے جس کا مقصد انسانی اقدار اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سلامتی اور امن واستحکام کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ وزارت نے افغان عوام اور اس گھناؤنے جرم سے متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button