خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں کی پاکستانی کمپنیوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی کمپنیوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے- ابوظہبی کے سرکاری ذرائع کیمطابق متحدہ عرب امارات مختلف اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں کی پاکستانی کمپنیوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کا مقصد سرمایہ کاری کے نئے مواقع اور مختلف شعبوں کےمنصوبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے تاکہ دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو وسعت دی جا سکے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات اور پاکستان مختلف شعبوں بشمول گیس، توانائی کے بنیادی ڈھانچے، قابل تجدید توانائی، صحت کی دیکھ بھال، بائیو ٹیکنالوجی، زرعی ٹیکنالوجی، لاجسٹکس، ڈیجیٹل کمیونیکیشن، ای کامرس اور مالیاتی خدمات میں تعاون جاری رکھنے کے خواہاں ہیں

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات پاکستان میں گیس، توانائی سمیت مختلف اقتصادی شعبہ جات میں بھاری سرمایہ کاری کرے گا جو تقریباً ایک ارب ڈالر تک ہو گی۔

یو اے ای کی سرمایہ کاری سے آئی ایم ایف کے قرضوں کی ساتویں اور آٹھویں قسط ملنے سے قبل ہی پاکستان کی مالی مشکلات، ڈالرز کی اونچی پرواز اور ادائیگیوں کے نظام میں استحکام پیدا ہو گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button