خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

یونیورسٹی آف شارجہ پائیدار کامیابیوں پرسٹارز گولڈ ریٹنگ حاصل کرنے والی عرب دنیا کی پہلی یونیورسٹی بن گئی

خلیج اردو: یونیورسٹی آف شارجہ (یو اوایس)نےامریکی ریاست فلوریڈاکی ایسوسی ایشن فار دی ایڈوانسمنٹ آف سسٹین ایبلٹی ان ہائر ایجوکیشن (اے اے ایس ایچ ای) سے سسٹین ایبلٹی ٹریکنگ، اسسمنٹ اینڈ ریٹنگ سسٹم (سٹارز)میں گولڈ ریٹنگ حاصل کی ہے ، یو اوایس پائیداری سے متعلق اپنی کامیابیوں کے اعتراف میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی عرب دنیا کی پہلی یونیورسٹی ہے۔ سٹارز، کالجز اور یونیورسٹیز کی پائیداری کی کارکردگی کو جامع طریقے سے جانچنے کا ایک شفاف، سیلف رپورٹنگ فریم ورک اور عالمی درجہ بندی کا نظام ہے۔ ایسوسی ایشن فار دی ایڈوانسمنٹ آف سسٹین ایبلٹی ان ہائر ایجوکیشن (اے اے ایس ایچ ای) نے 1,085 رجسٹرڈ یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کی، جو بین الاقوامی سطح پر 40 ممالک کی نمائندگی کرتی ہیں۔ اسٹارز گولڈ ریٹنگ صرف شارجہ یونیورسٹی سمیت 82 بین الاقوامی یونیورسٹیوں کو دی گئی ۔ اس کے علاوہ، ایسوسی ایشن ماہرین تعلیم، مشغولیت، آپریشنز، منصوبہ بندی و انتظامیہ، جدت اور قیادت کے پانچ شعبوں میں یونیورسٹیوں کی پائیداری کے حوالے سے کامیابیوں کا تخمینہ لگانے پر کام کرتی ہے۔ اس کامیابی کے حوالے سے شارجہ یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر حمید ایم کے النعيمی نے سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران اور شارجہ یونیورسٹی کے بانی عزت مآب ڈاکٹرشیخ سلطان بن محمد القاسمی کے ویژن کے مطابق پائیدار ترقی کے شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے،صاف ماحولیاتی معیارات کے حصول اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پائیدار منصوبوں کے لیے یونیورسٹی کی کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے شارجہ کے نائب حکمران اور یونیورسٹی آف شارجہ کے صدر عزت مآب شیخ سلطان بن احمد القاسمی کی ہدایات کے ساتھ ،یونیورسٹی کو علاقائی اور عالمی سطح پراعلیٰ تعلیم میں پائیداری میں عمدہ کارکردگی کے حوالے سے ایک معیار بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں پائیداری کے تصور کی اہمیت کے حوالے سے معاشرے میں شعور بیدارکرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔ سسٹین ایبلٹی آفس کے ڈائریکٹر پروفیسر عماد السیوف نے ریسرچ اینڈ گریجویٹ اسٹڈیزکے وائس پرنسپل معمر بالطيب کی نگرانی اور رہنمائی میں اس درجہ بندی میں حصہ لینے کے لیے یو اوایس کی فائل تیار کرنے میں تعاون کرنے والے ہر شخص کا شکریہ ادا کیا۔ السیوف نے کہا کہ 2017 میں یو اوایس میں پائیداری دفترنے اپنے قیام کے بعد سے پائیداری سے متعلقہ مسائل کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے اور کیمپس کے اندر اور باہر مختلف مہمات اور آگاہی پروگراموں کے ذریعے متعدد ماحولیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے طلباء، عملے اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ ساتھ مقامی کمیونٹی کے درمیان ثقافتی پائیداری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔سرکلز آف سسٹین ایبلٹی کے قیام اور یونیورسٹی کو پائیداری کے مختلف شعبوں میں ممتاز مقام کے حصول میں دفتر کے موثر کردار کے ساتھ ساتھ پائیداری دفترنے یونیورسٹی کو پائیداری اور جدت کے شعبوں میں ایک رول ماڈل بنانے میں اہم کوششیں کی ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button