خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں جعلی سفری دستاویز پر گھر واپس جانے کی کوشش کرنے پرخاتون کو جیل بھیج دیا گیا۔

خلیج اردو: دبئی کی فوجداری عدالت نے ایک 31 سالہ افریقی خاتون کو کسی اور خاتون کے جعلی ہنگامی سفری دستاویز کے ساتھ گھر واپس جانے کی کوشش کرنے پر چھ ماہ قید اور اسکے بود ملک بدری کی سزا سنائی ہے۔

تفتیش کے مطابق خاتون کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاسپورٹ افسر نے پکڑا۔

کیس کی تفصیلات اکتوبر 2021 کی ہیں، جب دبئی ایئرپورٹ پر پاسپورٹ افسر نے ایک افریقی خاتون کو ایک جعلی دستاویز کے ساتھ ملک چھوڑنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑلیا۔

پاسپورٹ افسر نے بتایا کہ خاتون نے اپنے آبائی ملک جانے کے لیے ایک افریقی سفری دستاویز اور وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت کی جانب سے جاری کردہ ایگزٹ پرمٹ پیش کیا تھا۔ فوجداری نظام کو چیک کرنے پر، پتہ چلا کہ سسٹم میں موجود تصویر سفری دستاویز میں موجود تصویر سے میل نہیں کھاتی تھی — جس کے نتیجے میں اسے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

تفتیش کے دوران اس نے بتایا کہ وہ اپنا پاسپورٹ کھو چکی ہے اور ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم ہے، اور وہ زائد قیام جرمانہ بھی ادا کرنے سے قاصر ہے۔

ایک سورس نے اس کی ایک اور افریقی لڑکی کی پاسپورٹ تصویر حاصل کرنے میں مدد کی، جس کی اس نے اپنے اعتراف کے مطابق روپ دھارا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button