متحدہ عرب امارات

بیرون ممالک سے لگوائی گئی درج ذیل کورونا ویکسین اب یو اے ای میں بھی قابل قبول ہو گی

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی کی اتحاد ایئر ویز کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے باہر سے لگائی گئی ویکسین 20 اگست سے یو اے ای میں بھی تسلیم کر لیا جائے گا۔ اتحاد ایئر ویز کے مطابق بیرون ممالک سے لگوائی گئی سائنوفارم، سائنوویک، جانسن، فائزر، سپوتنک فائیو، آسٹرازینیکا، اور موڈرنا ویکسین کو 20 اگست سے یو اے ای میں بھی تسلیم کر لیا جائے گا۔

تاہم، ایئر لائن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے "آپ اپنے سفر سے پہلے آئی سی اے کے اجازت نامے کے لیے اپلائی کرنا ہوگا”۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ اس اطلاق پاکستان اور بھارت سمیت ایسے ممالک پر بھی ہوتا ہے یا نہیں جن پر سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے ابوظہبی حکام بین الاقوامی سیاحوں کے انٹرنیشنل ویکسینیشن سرٹفیکٹس کی تصدیق کرنے کے عمل کے آغاز کا اعلان کر چکے ہیں۔ اس رجسٹریشن کے بعد سیاح الہسن ایپ پر گرین اسٹیٹس حاصل کر پائیں گے۔

مزید برآں، ابوظہبی حکام کی جانب سے ابوظہبی میں داخل ہونے والے یو اے ای کے شہریوں اور رہائشیوں اور سیاحوں کے لیے ٹریول پروسیجر بھی 15 اگست سے اپ ڈٰیٹ کر دیا ہے۔

ان اپ ڈیٹس کے مطابق گرین لسٹ مقامات سے آنے والے ویکسینیٹڈ سیاحوں کو ابوظہبی پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا اور قیام کے دوران چھٹے روز ایک اور پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ جبکہ گرین لسٹ کے علاوہ کسی دوسرے ملک سے آنے والے مسافروں کو ابوظہبی پہننچے پر پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا، انہیں 7 دنوں کے لیے قرنطینہ کیا جائے گا، اور قیام کے چھٹے روز بھی ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button