متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں درج ذیل رہائشیوں کو کام کے لیے دفتر آنے سے استشنی دی گئی ہے

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی پبلک ہیلتھ سینٹر نے تصدیق کی ہے جن رہائشیوں کو کام کے لیے دفتر آنے سے استشنا دی گئی ہے ان کیٹیگریز میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد، حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی خواتین اور 10 سال سے کم عمر کے طالب علموں کے والدین شامل ہیں۔

مزید برآں، ہیلتھ سنٹر کی جانب سے عوام کو کورونا کے خلاف بنائے گئے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سنٹر کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لفٹ کے اندر ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں، میٹنگز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد کریں۔ مزید برآں کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہاتھ ملانے سے گریز کریں اور ہاتھوں کو بار بار جراثیموں سے پاک کریں۔

سنٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ منظور شدہ کورونا ویکسین محفوظ ہے اور اس کے لگوانے سے کورونا ہونے کی صورت میں بیماری کی شدت میں جان لیوا اضافہ نہیں ہوتا۔

صحت کے شعبے کی ترجمان اور ابوظہبی پبلک ہیلتھ سینٹر کی مینیجر ڈاکٹر فریدہ الحسنی نے کہا کہ ویکسین ملنے کے بعد زیادہ تر عام علامات دو دن میں ختم ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو افراد میں کورونا کی شدید اور متعدل علامات ظاہر ہو رہی ہیں وہ 024493333 نمبر پر رابطہ کریں۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button