متحدہ عرب امارات

دبئی کی 66 ہزار درہم کی اس افطاری میں کیا خاص بات ہے؟

 

خلیج اردو آن لائن:

ہم میں سے اکثر فی کس 100 درہم میں افطاری کا سن کر ہی کانوں کو ہاتھ لگانے لگیں لیکن اسی دنیا میں کچھ ایسے افراد بھی  بستے ہیں جن کے لیے ضرورت سے زیادہ خرچ کر کے لطف اٹھانا ایک معمول ہے۔ لہذا دبئی میں ایسے ہی لطف اٹھانے کے خواہش مند افراد کے لیے دبئی ایک پرائیوٹ جیٹ کمپنی ہوا میں ہزاروں فٹ کی بلندی پر 66 ہزار درہم میں افطاری کروانے کی آفر لائی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jetex (@jetex)

دبئی کی جیٹکس نامی ایوی ایشن کمپنی 66 ہزار درہم میں آپ کو آپ کے 5 دوستوں کو ایک لگژری ترین رالس رائس میں آپ کے گھر سے پک کرے گی اور پھر آپ کو ایک پرائیویٹ طیارے تک لیجایا جائے گا۔ اور پھر آپ کو 90 منٹوں کی اس پرواز کے دوران یو اے ای ساتوں امارات کی اوپر سے سیر کروائی جائی گی اور ہزاروں فٹ کی بلندی پر شاندار افطاری کروائی جائے گی۔

بات یہی ختم نہیں ہوتی، بلکے پرواز کے واپس آنے پر آپ کمپنی ہی کے وی آئی پی لاؤنج میں رات بھر پارٹی بھی کر سکتے ہیں۔ اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ آپ رمضان کی اس دعوت کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button