متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کرونا وباء کے خاتمے کا آغاز ہو گیا ہے، طبی ماہرین

خلیج اردو
18 اکتوبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کرونا وائرس کے خلاف اپنی لڑائی جیت رہا ہے۔ ملک میں کرونا وائرس کے کیسز سو سے کم ہو گئے ہیں۔نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ یہ پچھلے 565 دنوں میں پہلی دفعہ ہورہا ہے کہ کرونا کیسز اتنے کم ریکارڈ ہوئے ہیں۔

سترہ اکتوبر سے پہلے کے چوبیس گھنٹوں میں کرائے گئے 317,254 کیسز میں صرف 99 افراد کے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ یہ شرح 0.031 فیصد ہے۔ اس سے پہلے 31 مارچ 2020 کو کرونا کیسز کی رپورٹ شدہ تعداد سو سے کم ریکارڈ ہوئی تھی جب یہ 52 تھی۔

حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا تھا کہ کرونا وباء کا برا وقت گزر چکا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے وباء کے دوران بطوڑ ٹیم کام کیا اور ہر ادارے نے ملکر اپنا کردار ادا کیا جس سے آج متحدہ عرب امارات عالمی سطح پر کرونا سے نمٹنے والا بہترین ملک ابھر کر آیا ہے۔

طبی ماہرین نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کی تعریف کی ہے جن کی صلاحیتوں کے باعث متحدہ عرب امارات نے جہاں زندگیاں بچائیں وہاں معیشت کو بھی بہترین طریقے سے چلایا۔

شارجہ کےآستر کلینک کے اندرونی ادویات کے ماہر ڈاکٹر بیجی باب تھامس کا کہنا ہے کہ ہم محتاط طور پر پرامید ہیں کہ متحدہ عرب امارات میں کرونا وبائی مرض کے خاتمے کا آغاز ہو چکا ہے۔

میڈ کیئر اسپتال شارجہ کے اندرونی ادویات کے ماہر ڈاکٹر زینب صابری نے کہا ہے کہ حکومت کے ایک اچھے منصوبے کے اثر کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر ویکسینیشن پروگرام کے نفاذ نے ایک اچھا مدافعتی ردعمل اور ہرڈ ایمیونٹی پیدا کی ہے۔ چار سال کی عمر کے مختلف عمر کے گروپوں کو ویکسینیشن دینا ایک عظیم منصوبہ تھا۔

شارجہ کے برجیل سپیشلٹی اسپتال کے ماہر پلمونولوجسٹ ڈاکٹر عبدالکریم ناصر کہتا ہے کہ صحیح حکمت عملی اور منصوبہ بندی نے متحدہ عرب امارات کو کرونا وائرس پر قابو پانے میں مدد دی ہے۔ بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ ، ٹریسنگ اور لوگوں کے علاج کا انتخاب بہترین حکمت عملی ثابت ہوئی ۔

متحدہ عرب امارات پہلے ممالک میں سے ایک تھا جس نے کمزور اور بزرگ شہریوں کو ویکسین کی بوسٹر دیں جس سے وائرس کے خلاف قوت مدافعت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کرونا سے حفاظت کیلئے ملک میں نافظ کیے گئے سخت حفاظتی اقدامات نے آج کی کامیابی ممکن بنائی اور اس میں عوام نے بہت تعاون کیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button