متحدہ عرب امارات

شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی ضمانت پر رہائی ، ہزاروں مداح شاہ رخ خان کے گھر کے باہر خوش آمدید کیلئے اکھٹے ہوگئے

خلیج اردو
30 اکتوبر 2021
ممبئی : بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو 22 دن بعد ضمانت پر جیل سے رہا کردیا گیا۔ آرین کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پارٹی کے دوران انسداد منشیات یونٹ کے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

ممبئی ہائی کورٹ نے انہیں ضمانت پر رہا کیا۔ دو دیگر ملزمان آرباز مرچنٹ اور نعمان دھمیچا کو بھی ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔

جیل سے گھر منتقل ہونے کے دوران جب شاہ رخ خان کے مداحوں کو خبر پہنچی تو بیندرا میں اس کے مداحوں نے کنگ خان کی رہائش گاہ منت کے سامنے کھڑے ہوکر آرین خان کو خوش آمدید کہا۔ ہزاروں کی تعداد میں ان کے مداحوں نے خوش آمدید کہنے کیلئے بینرز اٹھائے رکھے۔

پولیس کو کافی مشکل پیش آئی جب وہ آرین خان اور دیگر افراد کی گاڑیوں کو گھر کے اندر لے جانا چاہتے تھے۔ اس دوران ہجوم کی وجہ سے افراتفری دیکھنے کو ملی۔

جیل حکام نے معمول کے مطابق صبح سویرے باہر رکھے گئے باکس سے ضمانتی کاغذات اٹھائے۔ کاغذات پر کارروائی کی گئی اور آریان کو صبح 11 بجے کے قریب رہا کر دیا گیا۔

مسٹر خان سیکورٹی گارڈز کے ساتھ سفید رینج روور میں سوار ہوئے جس کے بعد کاروں کا قافلہ بیندرہ میں شاہ رخ خان کی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہوا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button