خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں 786,000 درہم چوری کرنے کے الزام میں تین ڈاکو گرفتار، ایک ڈاکو تاحال فرار۔

خلیج اردو: دبئی پبلک پراسیکیوشن شپمنٹ اور کارگو کمپنی میں ہوئی ایک ایسی ڈکیتی کی تحقیقات کر رہا ہے، جسمیں کمپنی کے ایک سیکرٹری نے پولیس کو چوری کی اطلاع دی۔ اس نے بتایا کہ جب وہ اس صبح دفتر میں داخل ہوئی تو دیکھا کہ انٹری کا دروازہ ٹوٹا ہوا تھا، دفتر کے اندر موجود سیف کھلا تھا، اوراسمیں سے 786,000 درہم یعنی 50000 ڈالر کی کچھ رقم غائب تھی۔ سیکرٹری نے یہ بھی بتایا کہ سیف پر کسی وار کے نشان موجود نہیں ہیں۔

پولیس نے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جس نے کیمرے کا جائزہ لیا اور دیکھا کہ چار افراد جرم میں ملوث ہیں۔ پولیس ان سب کی شناخت ایتھوپیائی نژاد چار افراد کے طور پر کرنے میں کامیاب رہی

حال ہی میں ، پولیس دو ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ ان میں سے ایک کو شارجہ میں گرفتار کیا گیا جبکہ دوسرا دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ملک سے فرار ہونے کی کوشش میں پکڑا گیا۔ تیسرے ملزم کو ابوظہبی پولیس نے اسی طرح کے ایک اور جرم میں گرفتار کیا تھا جبکہ چوتھا ملزم تاحال مفرور ہے۔

دوران تفتیش ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے رقم آپس میں بانٹ لی۔ انہوں نے رقم کا کچھ حصہ اپنے ملک میں منتقل کیا اور کچھ رقم اپنے روزمرہ کے اخراجات کے لیے رکھی۔ دوسری جانب پولیس نے رقم برآمد کر لی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button