متحدہ عرب امارات

ابوظہبی: دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، تین ایشیائی باشندے ہلاک دو زخمی

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی میں منگل کے روز ٹریفک حادثے میں تین افراد ہلاک دو زخمی ہوگئے۔

حادثہ دھند کے باعث کے اس وقت پیش آیا جب دو بسیں الفایا سایہ شعیب روڈ پر آپس میں ٹکرا گئیں۔

ابوظہبی پولیس کے آفیشل فیس بک پیج کے مطابق حادثہ چھوٹی بس کے ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ کیونکہ ڈرائیور کی توجو ہٹنے کے باعث گاڑی اپنی لاین سے اتر گئی اور بڑی بس سے جا ٹکرائی۔

ابوظہبی پولیس نے لوگوں کو خاص طور پر دھند کے موسم میں گاڑی احتیاط سے چلانے اور سڑک پر توجو مرکوز رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

تاہم، اس حادثےمیں ہلاک ہونے تین ایشیائی باشندوں کو مردہ خانے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button