متحدہ عرب امارات

عوامی مقام پر خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ ، تین نوجوان کو عدالت نے بڑی سزا سنا دی

خلیج اردو
03 جنوری 2021
راس الخیمہ : راس الخیمہ کی ایک عدالت نے تین گلف شہریوں کو خاتون کے ہراساں کرنے کے جرم میں سزا سنا دی ۔ تینوں پر الزام تھا کہ خاتون کو عوامی مقام پر ہراساں کیا اور اس کی توہیں کی ہے۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر تینوں نوجوانوں کو حکم دیا کہ وہ متائثرہ عرب خاتون کو 15 ہزار درہم ادا کریں ۔ فی ملزم 5000 درہم کا جرمانہ کیا گیا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق نوجان عرب خاتون نے راس الخیمہ پولیس کے ساتھ شکایت درج کی تھی کہ تین نوجوانوں کے اس کا راستہ روکا اور ان پر نازیبا الفاظ کسنے کے ساتھ ساتھ اسے ہراساں بھی کیا۔ ایک نے گاڑی سے سر نکال کر نازیبا الفاظ ادا کیے۔

تینوں نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا اور پبلک پراسیکوٹر کے حوالے کیا گیا جہیاں سے معاملہ ثالثی عدالتی میں پہنچا جس نے تینوں کو 5000 درہم فی کس جرمانہ کیا۔ ان میں سے دو ملزمان نے اپلینٹ کورٹ میں فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ، سول کورٹ نے اپیل یہ کہہ کر خارج کی کہ تیسرے ملزم کی جانب سے فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کیا گیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button