متحدہ عرب امارات

ڈکیتی کا افسوسناک واقعہ :خوفزدہ ماں اور بچی کو بندق کی نوک پر لوٹ لیا گیا، پریشان کن ویڈیو سوشل میڈیا پر

خلیج اردو
برونکس : نیویارک برونکس میں بدھ کے روز ایک ڈکیتی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو پریشان کر دیا ہے۔

یہ ڈکیتی برونکس اپارٹمنٹ کی ایک لابی میں ہوئی جہاں بدماش گروہ نے بندوق کی نوک پر ایک خوفزدہ ماں اور چھوٹی بچی کو زودکوب کرکے ان سے سب کچھ چھین لیا۔

نیویارک پولیس دونوں ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔

سوشل میدیا پر وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دو افراد ماں اور بچے کو بندوق کی نوک پر دیوار کے ساتھ دھکیل کر ان کا سب کچھ لے جا چکے ہیں۔

یہ واقعہ بدھ کو کنگز برج ہائٹس میں متاثرہ خاتون کے اپارٹمنٹ کی عمارت کی لابی کے اندر پیش آیا جس کے بعد انٹرنیٹ صارفین میں کافی غم و غصہ دکھائی دے رہا ہے۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button