متحدہ عرب امارات

ٹک ٹاک کا جنون میڈیکل کالج کے طالبعلم کی جان لے گیا

نارووال میں نوجوان ویڈیو بناتے ہوئے نہر میں گر کر جاں بحق ہوگیا، پولیس نے لاش تلاش کر کے دوستوں کو شاملِ تفتیش کرلیا

نارووال : ٹک ٹاک کا جنون میڈیکل کالج کے طالبعلم کی جان لے گیا، تفصیلات کے مطابق نارووال میں نوجوان ویڈیو بناتے ہوئے نہر میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ علاقہ مکینوں نے بتایا ہے کہ نوجوان نہر کے کنارے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا پاؤں پھسلنے سے نہر میں گر گیا۔ نوجوان کے دوستوں نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن وہ اسے بچا نہ سکے اور طالبعلم جاں بحق ہوگیا ہے۔

غوطہ خوروں نے نوجوان کی لاش تلاش کر لی ہے جسے پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھیج دیا ہے جبکہ پولیس نے جاں بحق ہونے والے طالبعلم کے دوستوں کو شاملِ تفتیش کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نہر میں گر کر جاں بحق ہونے والا نوجوان نجی میڈیکل کالج کا طالبعلم تھا۔ خیال رہے کہ ملک میں اسی ناعیت کے درجنوں حادثات پیش آچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پراپنی تشہیر کے لیے ہر شخص بالخصوص نوجوان نسل مختلف طریقے اپنا رہے ہیں، خاص طور پران دنوں ٹک ٹاک کے ذریعے ہر خاص و عام اپنی ویڈیوز بناکر لائک اور شیئر چاہ رہا ہے تاکہ بڑے پیمانہ پر لوگ اسے پہچان سکیں۔

ٹک ٹاک سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد اس طرح کے ایڈونچر کے چکروں میں مختلف حادثات کا شکار ہوچکے ہیں۔ عارف والا میں ٹک ٹاک کے جنون نے نوجوان کو حوالات میں بند کرا دیا تھا۔ نوجوان سے ناجائز اسلحہ برآمد ہوا تھا۔ اسی طرح بھارتی نوجوان نے ٹک ٹاک ویڈیو میں خودکشی کرلی تھی۔ یہ واقع بھارتی ریاست بنگلور میں پیش آیا ہے جہاں 24 سالہ دھنن جایا نے ویڈیو بناتے ہوئے کیٹرے مار دوا پی کر خوکشی کر لی تھی۔

گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقےسچل گوٹھ میں17 سالہ تنویر ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت میں ایسے واقعات زیادہ دیکھنے کو ملتے ہیں کیونکہ یہاں زیادہ ترنوجوان ویڈیو بنانے کے لئے اتنے جوشیلے ہو جاتے ہیں کہ انہیں اپنے پیاروں کا بھی خیال نہیں آتا۔

 

Source : Link

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button