متحدہ عرب امارات

ہمیشہ ایک ساتھ رہنے کا عزم: متحدہ عرب امارات میں آج سعودی عرب کا قومی دن سرکاری سطح پر منایا جائے گا، چار روزہ تقریب کا آغاز ہوگیا

خلیج اردو

دبئی: آج سعودی عرب کا قومی دن ہے اور متحدہ عرب امارات سعودی عرب کے 92 ویں قومی دن کی یادگاری تقریبات کیلئے مکمل طور پر تیار ہے جو دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کی عکاسی کرے گا۔

 

دبئی فیسٹیولز اینڈ ریٹیل اسٹیبلشم کے زیر اہتمام اور پیش کردہ اور ٹوگیدر فارایور کے مرکزی خیال کے ساتھ منعقد ہونے والی اس تقریبات میں شاندار کنسرٹ اور شوز، آتش بازی کی نمائش، خوردہ پروموشنز، تفریح ​​سے بھرپور سرگرمیاں اور کچھ پرکشش سرگرمیاں پیش کی جائیں گی۔

 

ملک بھر کے اہم مقامات میں پہلے ہی ہیڈ کوارٹرز کو سعودی پرچم سے سجانا شروع کر دیا گیا ہے اور اس سلسے میں خصوصی تقریبات اور سرگرمیاں 23 سے 26 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

 

متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعلقات ایک ممتاز نمونہ ہیں، ان کی باہمی تاریخ سیاست، سفارت کاری، معیشت اور ثقافت جیسے شعبوں میں مجموعی تعاون کی بہت سی مثالیں پیش کرتی ہے۔

 

متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور امن کی حمایت کے مشترکہ اصولوں پر برادرانہ تعلقات میں استوار ہیں۔ دونوں ممالک مختلف موضوعات جیسے کہ باہمی تشویش کے علاقائی اور عرب مسائل پر ایک ہی نقطہ نظر اور موقف رکھتے ہیں ۔

 

یہی وجہ ہے کہ آج سعودی عرب کے قومی دن کے مقوع پر دونوں قوموں کی قیادت نے اپنے اپنے ممالک میں قومی تقریبات منانے کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ دوسری طرف دنیا بھر سے سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button