متحدہ عرب امارات

ٹوکیو اولمپکس : متحدہ عرب امارات کے کاروباری شخص نے بھارتی ہاکی اسٹار کو ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا

خلیج اردو
09 اگست 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں مقیم کاروباری شخصیت ڈاکٹر شمشیر وائیلل نے ہندوستانی ہاکی سٹار پی آر سریجیش کیلئے 10 ملین روپےکے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ مسٹر شمشیر نے اتوار کو اختتام پذیر ہونے والے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں ہندوستان کا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

کیرالائٹ گول کیپر نے جرمنی کے خلاف میچ میں شاندار دفاع کیا جس سے ہندوستان کو 41 سال بعد اولمپک ہاکی میڈل جیتنے میں مدد ملی۔

بھارتی اسٹار کی شاندار کامیابی کو بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے بھی سراہا۔

وی پی ایس ہیلتھ کیئر کے مجیجنگ ڈائریکٹر اور چیئرمین ڈاکٹر شہیر نے کہا ہے کہ اپنے بہترین پرفارمنس سے سریجیش نے بھارتیوں کے چہروں پر خوشی لائی ہے۔

انہوں نے تمام ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے اور اس کیلئے اپنی تمام تعاون کی مدد فراہم کی۔ سریجیش کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ روپے انعام نے مجھے سرپرائیز کیا ہے۔

ڈاکٹر شمشیر نے انعام کو ایک چھوٹا سا تحفہ قرار دیا ہے۔ کامیاب ٹوکیو مہم کے بعد آج ہندوستان واپس آنے والے سریجیش کو کوچی میں ایک خصوصی تقریب میں نقد انعام سے نوازا جائے گا۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button