متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کیلئے سفر : پاکستان اور بھارت سمیت مختلف ممالک کیلئے سیاحتی ویزوں کی منظوری دے دی گئی

خلیج اردو
25 اگست 2021
دبئی : اگر آپ کے پاس پاکستان ، بھارت ، نیپال ، نائجریا ، سری لنکا یا یوگانڈا کا پاسپورٹ ہے تو آپ دبئی میں سیاحتی ویزہ پر داخل ہو سکتے ہیں لیکن اس کیلئے شرط یہ ہے کہ پچھلے چودہ دنوں میں آپ ان ممالک میں داخل نہ ہوئے ہوں۔

اگر ایسا نہیں ہے اور آپ متحدہ عرب امارات کے رہائشی ہیں اور آپ دبئی کیلئے سفر کرنا چاہتے ہوں تو آپ کو مختلف شرائط پوری کرنے ہوں گے۔

مسافروں کو دبئی واپسی کیلئے لازمی ہے کہ وہ جی ڈی آر ایف اے سے اپروول لیں اور ان کو پی سی آر کے منفی ٹیسٹ کا نتیجہ پیش کرنا ہوگا جو انگریزی یا عربی میں ہوں۔ یہ سفر سے پہلے اڑتالیس گھنٹے کا کیا گیا ہونا ضروری ہے۔ جبکہ ایئرپورٹ پر روانگی سے چھ گھنٹے قبل آپ کو پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

دبئی پہنچتے ہی پی سی آر ٹیسٹ کرانا بھی لازمی ہوگا۔

ابوظہبی جانے والوں کیلئے اضافی لوازمات کی ضرورت ہے۔ مسافروں کو صرف اس صورت میں داخلے کی اجازت ہوگی جب وہ مکمل طور پر ویکسین شدہ ہوں اور یہ ویکسین انہوں نے امارات میں لیں ہوں اور اس عمل کو ہوئے چودہ دن گزر گئے ہوں۔

وہ افراد جو حکومتی اداروں میں ملازم ہون یا کسی بھی طبی شعبے سے وابستہ ہوں ، طلبا یا انسانی بنیادوں پر ویزہ کیلئے درخواست دینے والوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ وفاقی حکومت کے ایجنسی کے کارکن ، سفارت کار ، متحدہ عرب امارات کے شہری ، اور گولڈن یا سلور ویزا رکھنے والے بھی واپس آ سکیں گے۔

سفر کیلئے آپ کو آئی سی اے کی منظوری درکار ہوگی جس میں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانا ، پرواز کے روانگی کے وقت سے زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے پہلے لیا گیا پی سی آر کا منفی ٹیسٹ، ایئرپورٹ کی سہولت پر بورڈنگ کے چھ گھنٹے کے اندر لیا گیا ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ اور متحدہ عرب امارات پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہے۔

اگر آپ ابوظہبی کا سفر کر رہے ہیں تو آپ کو بھی دس دن کیلئے قرنطینہ میں رہنا پڑے گا اور اپنی قرنطینہ کی مدتکیلئے طبی طور پر منظور شدہ بریسلٹ پہننا ہوگا۔ آپ کو یہاں پہنچنے پر اورنو دن بھی پی سی آر ٹیسٹ لینے کی ضرورت ہوگی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button