متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : دو دنوں کیلئے مشہور ٹنل بند کر دیا گیا ، متبادل کیا راستہ ہو گا؟

خلیج اردو
18 دسمبر 2020
دبئی: دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی آر ٹی اے نے خبردار کیا ہے کہ شنداغہ ٹنل دو دنوں کیلئے بند کیا جارہا ہے۔ ٹنل جمعہ کے روز 18 دسمبر سے لے کر ہفتے کی صبح ساڑھے دس بجے تک بند رہے گا۔

ٹنل کی بندش کے باعث آر ٹی اے بسوں میں سفر کرنے والے مسافر کو مشکلات کا سمانا ہو سکتا ہے اور وہ بسوں میں تاخیر دیکھ سکیں گے۔

آر ٹی اے نے X 13، X02، 8، 95، C01، C03، C07، C09، C18، E306 اور X23 کے بس روٹس پر سفر کرنے والے افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ٹریفک کو موڑنے کی وجہ سے ہونے والے رش کے باعث اپنی منزل پر جلد روانہ ہو۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button