متحدہ عرب امارات

دبئی:گزشتہ چند دونوں میں مخلتف ٹریفک خادثات میں 19 افراد زخمی ہوئے،پولیس نے حادثات کی وجہ قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا

خلیج اردو

دبئی:دبئی پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران ٹریفک کے متعدد واقعات رونما ہوئے جن میں انیس افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق ان حادثات کی وجہ ڈرائیورز کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ کرنا ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے جمعرات کو پہلا واقعہ ڈسکوری گارڈن کی طرف جانے والی سڑک پر اس وقت پیش آیا جب ایک منی بس بے قابو کر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔حادثے میں موٹر سائیکل سوار کو شدید چوٹیں آئیں جس کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسرا حادثہ بھی اسی روز پیش آیا جب شیخ محمد بن راشد بولیوارڈ کے علاقے میں ایک ایس یو وی سڑک کے کنارے سیمنٹ کے بیرئیر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔واقعے میں دو خواتین زخمی ہوئیں۔

جمعے کے روز المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹرک ڈرائیور سے بےقابو ہوکر سڑک کے کنارے پر لگے سیمنٹ کے بلاک سے ٹکرا گیا تاہم خوژ قسمتی سے واقعے میں ڈرائیور اور دیگر افراد محفوظ رہے۔دبئی پولیس کے مطابق  ہفتے کو بھی ایک ٹریفک ایکسیڈنٹ ہوا جس میں ایک موٹر سائیکل اور متعدد گاڑٰیاں ابوظہبی جانے والے المحیسنہ برج پر آپس میں ٹکرا گئیں۔واقعے کی وجہ گاڑیوں کی جانب سے محفوظ فاصلہ برقرار نہ رکھنا تھا۔اس واقعے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوا

القدرہ اسٹریٹ کے قریب صحرائی علاقے میں موٹر سائیکل الٹ گیا جس میں باپ اور بیٹا زخمی ہوئے۔ہفتے  کی شام کو شیخ زائد روڈ پر ایک منی بس اچانک لین تبدیل کرتے ہوئے گاڑی سے ٹکرائی۔ٹکر سے بس سڑک کے درمیان الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔ہفتے کے روز ہی  دبئی کے نالوج پارک کے سامنے دو موٹر سائیکلیں اور دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثے میں تین افراد معمولی زخمی ہوئے۔

العین روڈ پر پانچ گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے بھی تین افراد زخمی ہوئے جبکہ گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق حادثے کی وجہ روڈ کے بیچھ میں ایک گاڑی کا انجن خراب ہوگیا۔الورقہ کے علاقے میں بھی گاڑی الٹنے سے دو افراد زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button