متحدہ عرب امارات

دبئی: نیلامی میں گاڑیوں کی دو ہندسوں والی فینسی نمبر پلیٹیں بھی شامل

خلیج اردو 6 دسمبر 2021
دبئی: دبئی میں ہونے والی نیلامی میں گاڑیوں کی کیو 22 اور زی 31 فینسی نمبر پلیٹیں بھی حاصل کی جا سکیں گی۔
روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے منعقد کرائی جانے والی نیلامی میں دو،تین،چار اور پانچ نمبروں پر مشتمل پریمئیم نمبر پلیٹیں نیلام کی جائیں گی۔

ونٹیج گاڑیوں اور موٹربائیکس کیلئے بھی ایک ایک نمبر پلیٹ نیلامی میں رکھی جائے گی۔نیلامی آلحبتور شہر کے ہلٹن ہوٹل میں 18دسمبر کو شام ساڑھے چار بجے منعقد کی جائیگی۔نیلامی میں بولی لگانے کیلئے رجسٹریشن 12 دسمبر کو ہوگی۔

آر ٹی اے کے مطابق نیلامی کیلئے سیٹیں محدود ہونے کی وجہ سے پہلے آنے والوں کو بولی لگانے کی اجازت ہوگی۔نمبر پلیٹوں کی سیل پر 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی عائد ہوگا۔نیلامی میں بولی لگانے والوں کے پاس دبئی میں ٹریفک فائل کا ہونا لازمی ہوگا جبکہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں 25 ہزار درہم کا چیک بھی جمع کرانا ہوگا۔نیلامی میں شرکت کیلئے 120 درہم فیس ادا کرنا ہوگی۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button