متحدہ عرب امارات

دبئی: تیز رفاتری کے باعث ٹرک الٹ گیا، ڈرائیور شدید زخمی

خلیج اردو 25 نومبر 2021

دبئی:گزشتہ روز ممزار اسکوائر پر سبزیوں اور بھلوں سے بھرا ٹرک الٹنے سے ایک 26 سالہ ایشیائی ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔حادثہ  تیز رفاتری اور ڈرائیور کی عدم توجہی کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے بعد سڑک پر سبزیاں اور بھل بکھرنے سے ٹریفک جام ہوگیا۔زخمی ڈرائیور کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

شارجہ پولیس کے ٹریفک اینڈ پیٹرولگ ڈیپارٹمنٹ کےڈپٹی ڈائریکٹر لیفٹننٹ کرنل عمر نے بتایا کہ آپریشن روم کو دن پونے دو بجے حادثے کی اطلاع ملی۔انہوںنے ٹرک کے اوورلوڈ ہونے کے امکان کو مسترد کیا۔

 

لیفٹننٹ کرنل عمر نے ڈرائیورز سے دوران سفر احتیاط برتنے اور تیز رفتاری سے گریز کرنے کی درخواست کی ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button