ٹپسمتحدہ عرب امارات

دبئی:اب ٹریفک جرمانے اور دیگر سروسز فیس پانچ منٹ میں ادا کرینگے

خلیج اردو 20 نومبر 2021

دبئی: دبوئی پولیس نے شہریوں کی ٹریفک جرمانے اور دیگر سروسز فیس کی ادائیگی کی پریشانی کو دور کردیا۔اب شہری پانچ منٹ میں اپنے جرمانے ادا کرنے کی سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

 

شہری کریڈٹ کارڈ،آن لائن بینکنگ اور فوری نقدی سے اپنے جرمانے کے واجبات ادا کرسکتے ہیں۔دیگر امارات نے بھی اپنے شہریوں کی سہولیات اور آسانیوں کیلئے مخلتف سیکیموں کا اعلان کیا ہے۔ شارجہ اور عجمان نے اپنے شہریوں کیلئے ٹریفک جرمانوں پر پچاس فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔

 

ان تمام اسکیموں کا اعلان متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے کیا گیا ہے جن کا مقصد رہائیشیوں پر جرمانوں کے بوجھ کوکم کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button