متحدہ عرب امارات

دبئی میں پارکنگ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے نئے اسپاٹس بنا دیئے گئے

خلیج اردو 28 دسمبر 2021

دبئی:شہر میں پارکنگ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے جمیرہ بیچ کے علاقے میں 307 نئے اسپاٹس بنائے گئے ہیں۔ ان پارکنگ اسپاٹس میں گاڑی کرنے کیلئے شہریوں کو فیس ادا کرنا ہوگی۔

دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق جمیرہ بیچ پر بنائے گئے چار یارڈز پر محیط ان پارکنگ اسپاٹس کا مقصد ساحل سمندر پر سیرو تفریح اور واک کیلئے آنے والوں کیلئے اپنی گاڑیاں کھڑی کرنے میں آسانی فراہم کرنا پے۔جمیرہ تھری میں بنائے گئے دو پارکنگ یارڈز میں 157 گاڑیاں کھڑٰی کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ام سقیم میں مختلف جگہوں پر قائم کئے گئے دو دیگر پارکنگ یارڈز میں مجموعی طور پر ڈیڑھ سو گاڑیاں پارک ہوسکیں گی۔

ان پارکنگ اسپاٹس کی فیس نقدی یا نول کارڈ کے ذریعے ادا کی جاسکتی ہے۔اس کے علاوہ دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ایپلیکیش یا بذریعہ ایس ایم ایس اور وٹس ایپ بھی فیس ادا کرنے کی سہولت موجود ہے۔

 آر ٹی اے،دبئی مونسپلٹی کے تعاون سےشہر میں مخلتف مقامات پر مزید پارکنگ اسپاٹس بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button