متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: سو فیصد الیکٹرک بسیں آئندہ برس سڑکوں پر نظر آئیں گی

خلیج اردو 8 دسمبر 2021
ابوظہبی: نجی شعبے کے تین بڑے ادارے ابوظہبی کو اپنے ہائی ٹیک "میڈ ان یو اے ای” کے سو فیصد الیکٹرک بس اقدام کے ساتھ ایک ماحول دوست اور آلودگی سے پاک شہر میں تبدیل کرنے کیلئے تعاون کر رہے ہیں۔۔

ایمریٹس گلوبل موٹر الیکٹرک،ہٹاچی انرجی اور ینلونگ انرجی نے 2020 میں ٹرائل بنیادوں پر دو الیکٹرک بسیں چلانے کا آغاز کیا۔

یہ بسیں بیٹری کے ایک چارج پر 96 کلومیٹر کا سفر طے کر سکتی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ ابوظہبی سینٹرل بس اسٹینڈ اور شیخ زاید مسجد کے مابین چھ ٹرپس کر سکتی ہے۔یہ الیکٹرک بسیں 20 منٹ میں مکمل چارج ہوسکے گی۔ ان بسوں میں موجود بیٹریاں 40 سے 60 ڈگری تک کے درجہ حرارت میں کام کرسکتی ہیں جبکہ ان بیٹریوں کی لائف 25 سال ہے۔

ایمریٹس گلوبل موٹر الیکٹرک کے سربراہ ہینی توفق کا کہنا ہے کہ یہ بسیں آئندہ برس سڑکوں پر نظر آئیں گی۔
الفہیم گروپ کی سہولیات کا استعمال کرتے ہوئے بسوں کو ابوظہبی میں "میڈ ان یو اے ای” پروڈکٹ کے لئے اسمبل کیا جائے گا۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button