متحدہ عرب امارات

راس الخیمہ میں ٹریفک پولیس کا کریک ڈاون کے دوران 2245 گاڑی کو جرمانے،1160موٹر بائیک اور سائیکل سواروں کو بھی جرمانے کئے گئے

خلیج اردو

ابوظہبی:راس الخیمہ پولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔پولیس نے گزشتہ د ہفتوں کے دوران مخلتف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر دو ہزار 245 ڈرائیورز کو جرمانے کئے۔

راس الخیمہ پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل علی عبداللہ سڑکوں کو مزید محفوظ بنانے کیلئے وزارت داخلہ کی حکمت عملی پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سے امارات میں ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔راس الخیمہ می تریفک قوانین کی خلاف ورزی کو روکنے کیلئے ٹریفک انسپیکشن اینڈ کنترول کمیٹی کی جانب سے گزشتہ ماہ سے انسپیکشن جاری ہے جو رواں ماہ بھی جاری رہے گا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے کئے گئے 2245جرمانوں میں سے ایک ہزار 185 جرمانے کالے شیشوں،گاڑیوں کے زیادہ شور مچانے اور پابندی کے اوقات میں ٹرکوں کے داخلے پر کئے گئے۔خطرناک ڈرائیونگ اور دیگر سنگین خلاف ورزیوں پر کئی گاڑیاں ضبط بھی کی گئیں۔انسپیکشن کے دوران ایک ہزار 60 موٹر بائیک اور سائیکل سواروں کو بھی جرمانے کئے گئے۔

پولیس کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت آیکشن لیا جائے گا۔تیز رفتاری سے گاڑی چلانے اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائیگا۔راس الخیمہ پولیس کی جانب سے شہریوں میں ٹریفک اور قوانین کی آگاہی کیلئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔پولیس کی جانب سے آگاہی کیلئے روایتی میڈیا پلئٹ فارمز کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کو بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

پولیس نے شہریوں سے ڈرائیونگ کے دوران محتاط رہنے اور دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے سے پرہیز کرنے کی اپیل کی ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button