متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:سڑک پر پیدل گزرنے والے افراد کو راستہ دینے کے حوالےسے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا

خلیج اردو

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں ٹریفک حکام نے سڑک عبور کرنے کے دوران ٹریفک حادثات پر قابو پانے کیلئے ڈرائیورز میں پیدل چلنے والوں کو راستہ دینے کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کیلئے مہم لانچ کر دی۔وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی ٹریفک کونسل کی جانب سے شروع کی جانیوالی مہم کا مقصد پیدل چلنےوالوں اور ڈرائیورز کو ٹریفک حادثات سے بچانا ہے۔

تین ماہ پر مشتمل مہم یکم فروری کو شروع ہوئی۔ مہم کے دوران ڈرائیورز میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے حوالے آگاہی پھیلائی جائے گی۔مہم میں ڈرائیورز کو یہ صرک عبور کرنے والے پیدل افراد کو راستہ دینے بارے بھی آگاہی دی جائیگی۔ٹریفک حکام کا مقصد ان مہمات کا مقصد ٹریفک قوانین کی پاسداری اور انکا احترام کرنے کے کلچر کو فروغ دیناہے۔ساتھ ہی اس قسم کی مہم سے ٹریفک حادثات میں پیدل چلنے والے افراد کی اموات پر قابو پانا بھی ہے۔

حکام کے مطابق  پیدل چلنے والے افراد کی حفاظت ڈرائیورز کی ذمہ داری میں بھی شامل ہے تاہم پیدل چلنے والے  افراد کو بھی روڈ کراس کرتے ہوئے احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ٹریفک پولیس کاکہنا ہے کہ ڈرائیورز کو صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیدل چلنے والے افراد کو راستہ دینا چاہیئے حصوصا تعلیمی اداروں کے قریب زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ٹریفک پولیس نے پیدال چلنے والوں کو راستہ نہ دینے والے ڈرائیورز کیلئے جرمانے کا بھی اعلان کیاہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق ایسا نہ کرنے والے ڈرائیورز کو پانچ ہزار درہم جرمانہ کیا جائیگا جبکہ چھ بلیک پوائنٹس بھی ملیں گے۔پولیس نے پیدل چلنے والوں پر بھی سڑک عبور کرنے کیلئے پیدل افراد کیلئے بنے پُل اور زیبرا کراسنگ استعامل کرنے پر زور دیا ہے۔

اس سے قبل ابوظہبی پولیس نے مقررہ جگہ سے سڑک عبور نہ کرنے والے پیدل افراد کو چار درہم جرمانے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button