متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: اب دیگر امارات کے ڈرائیورز اپنا ڈرائیونگ لائسنس دبئی منتقل کر سکتے ہیں

خلیج اردو 22 نومبر 2021

دبئی:دبئی کی حکومت مسلسل اپنے اور دیگر امارات کے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی آسان بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے دیگر امارات کے ڈرائیورز کو آسانی فراہم کرنے کیلئے اپنے ڈرائیونگ لائسنس دبئی منتقل کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

 

دیگر امارات کے رہائشی کام کے سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر دبئی کا سفر کرتے ہیں۔دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اس آفر سے دبئی آنے والے دیگر امارات کے ڈرائیورز کو نہ صرف ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کی سہولت میسر ہوگی بلکہ ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی بھی ممکن ہوسکے گی۔

 

ایک اندازے کے مطابق روزانہ ایک ملین لوگ کام کے سلسے میں دیگر امارات سے دبئی کا سفر کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button