متحدہ عرب امارات

راس الخیمہ پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کیلئے مختلف سڑکوں پر نگرانی کیلئے کیمرے نصب کر دیئے

خلیج اردو

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں سڑکوں پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کی جانب سے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔راس الخیمہ پولیس نے سڑکوں پر اوور سپیڈنگ کو روکنے،لین کی پاسداری نہ کرنے اور اشارہ توڑنے والوں پر نطر رکھنے کیلئے سڑکوں پر نئے کیمرے نصب کئے ہیں۔

 

پولیس نے عوافی پل،اور الہدف شوک پر ٹریفک قوانین کی خلافورزی کے واقعات میں اضافے کے باعث ان دونوں مقامات پر نگرانی کیلئے کیمرے نصب کئے ہیں۔پولیس کے مطابق ان نئے کیمروں کو نصب کرنے کا مقصد ڈرائیورز کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

 

پولیس نے ایک بار پھر ڈرائیورز کو خبردار کیا کہ ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ھاری جرمانے کئے جائیں گے۔ پولیس کے مطابق ٹریفک کی خلاف ورزی پر ایک ہزار درہم جرمانہ اور بارہ بلیک پوانٹس ملیں گے۔ اس کے علاوہ گاڑی بھی ایک ماہ کیلئے بند کی جائے گی۔

 

راس الخیمہ پولیس کے اہلکار نے بتایا کہ ٹریفک اینڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے الیکترانک سروسز محکمے کے تعاون سے ڈرائیورز کی حفاظت کے پیش نطر مختلف اقدامات کئے ہیں۔اہلکار کے مطابق سڑکوں پر کیمرہ کی تنصیب بھی ان اقدامات کا حصہ ہے۔راس الخیمہ پولیس کے سینئیر اہلاکر نے اس بات کی تصدیق کی کہ پولیس کی جانب سے سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور حادثات کو روکنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

 

راس الخیمہ پولیس نے ڈرائیورز پر دوران ڈرائیونگ محتاط رہنے اور اووسپیڈنگ سمیف دیگر قوانین کی خلاف ورزی نہ کرنے پر زور دیاہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button