متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: کورونا کے دوران موٹر سائیکل حادثات میں اضافہ کیوں ہوا، پولیس نے بتا دیا

خلیج اردو 3 دسمبر 2021

دبئی:کرونا کے دوران آن لائن اور ڈلیوری سروس کے کاروبار میں اضافہ کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات میں موٹر سائیکل حادثات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔حکام نے حادثات میں موٹر سائیکل سواروں کی اموات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق اشیاء اور فوڈ ڈلیوری سے وابستہ زیادہ تر افراد کا تعلق ایشیائی اور افریقی ممالک سے ہے جن کو متحدہ عرب امارات کے ٹریفک قوانین کے بارے میں کچھ معلوم نہیں۔

 

شارجہ پولیس کے ٹریفک اینڈ پٹرولنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل محمد علائی النقبی کے مطابق ٹریفک قوانین کی آگاہی میں اضافے اور خلاف ورزی پر سخت جرمانوں کے ذریعے ہی موٹر سائیکل حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔
محمد النقبی نے بتایا کہ موٹرسائیکل سواروں کو لاپرواہی کی نگرانی کرنے کے لئے پولیس نے نے سڑکوں پر گشت میں اضافہ کر دیا ہے۔موٹر سائیکل سواروں میں سب سے عام خلاف ورزی اپنی لین میں نہ رہنا ہے جس کا جرمانہ 500 درہم ہے۔

 

ٹریفک اینڈ پیٹرول ڈیپارٹمنٹ نے ریسٹورنٹس اور کمرشل کمپنیوں میں کام کرنے والے رائیڈز کیلئے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم شروع کر رکھی ہے۔پولیس نے موٹرسائیکل سواروں کو احتیاط برتنے،اسپیڈ کو کم رکھنے اور سڑک پر توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔

 

 

دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ڈیلیوری اور موٹر سائیکل سواروں کے تحفظ کے لئے عالمی معیار کے مطابق ضوابط جاری کیے ہیں۔دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے موٹرسائیکل سواروں کے لیے ایک خصوصی کورس شروع کیا ہے جس میں انہیں ٹریفک قوانین پڑھانے کے ساتھ ساتھ حادثے کی صورت میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا جاتا ہے۔۔

 

ڈیلیوری رائیڈز کے مطابق بعض اوقات ان کو ڈلیوری وقت پر پہنچانے کیلئے اوور اسپیڈنگ کرنا پڑتی ہے جو حادثات کا باعث بنتی ہے۔دوسری جانب گاڑیوں کے ڈرائیورز نے بھی حکام سے ڈلیوری رائیڈرز اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے الگ لین مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button