متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا ریلوے پروگرام:دبئی سے ابوظہبی تک صرف پچاس منٹ لگیں گے

خلیج اردو 5 دسمبر 2021
دبئی: اب متحدہ عرب امارات کے شہری بھی جلد ملک بھر میں ٹرینوں پر سفر کریں گے۔

 

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے آج ملک بھر میں سامان اور مسافروں کی نقل و حرکت کے لیے ایک میگا ریلوے پروگرام لانچ کردیا۔ریلوے پروگرام کی لانچنگ تقریب میں متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان نے شرکت کی۔

 

متحدہ عرب امارات کی حکومت کے مطابق ریل پروگرام میں کئی اہم منصوبے شامل ہوں گے جن میں اتحاد مال بردار ریل سروس اور مسافروں ٹرین سروس شامل ہے جو گیارہ شہروں کو آپس میں ملائے گی۔مسافر ٹرین 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی جس کے بعد دبئی سے ابوظہبی تک کا سفر 50 منٹ اور ابو ظہبی سے فجیرہ تک کا سفر 100 منٹ میں طے ہو سکے گا۔ان ٹرینوں پر سفر کرنے اور سامان کی ترسیل کی بکنگ کیلئے خصوصی اسمارٹ ایپلیکشنز تیار کی جائینگی۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button