
خلیج اردو
ابوظہبی:ٹریفک حکام کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس امارات میں اشارہ توڑنے پر تین ہزار سے زائد گاڑیوں کو جرمانہ کیا گیا۔
ابوظہبی پولیس نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 2850 گاڑیوں کو مخلتف سرڑکوں پر لگے ہائی ٹیکنالوجی کیمروں کی مدد سے جرمانہ کیا گیا۔
ٹریفک حکام کے مطابق اشارہ توڑنے والے اکثر ڈرائیورز یا تو دوران ڈرائیونگ موبائل یا کسی اور کام میں مصروف تھے یا پھر تیز رفتاری کے باعث اشاروں پر رُک نہ سکے۔پولیس نے اشارہ توڑنے کو ایک سنگین جرم قرار دیا کیونکہ ان سے ہونے والے حادثات میں کافی ہلاکتیں ہوتی ہیں۔ایک پولیس آفیسر کے مطابق ڈرائیورز اشارے کو لال ہونے سے دوسری طرف سے آنے والی ٹریفک پر توجہ مرکوز کئے بغیر ہی تیز رفتاری سے عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کے نتیجے میں گاڑیوں میں تصادم ہوتا ہے۔
ٹریفک پولیسکے مطابق ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر ایک ہزار درہم جرمانہ اور بارہ بلیک پوائنٹس ملیں گے۔اس کے علاوہ گاڑی بھی ایک ماہ کیلئے بند کی جائیگی۔ابوظہبی کے قانون کے مطابق گاڑی بند ہونے کی صورت میں اسکو بحال کرانے کیلئے ڈرائیور کو پچاس ہزار درہم کی رقم ادا کرنا ہوگی۔
ٹریفک پولیس نے ڈرائیورز سے ٹریفک سگنلز کی پاسداری کرنے کی اپیل کی ہے۔پولیس کے مطابق امارات بھر کی سڑکوں پر لگے کیمرے ہر وقت کام کرتے ہیں اور ڈرائیورز کی جانب سے دن ہو یا رات کسی بھی وقت قانون کی خلاف ورزی پر انکو پکڑا جائیگا۔