متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی چھٹیاں: ایمریٹس کا بچوں کی فلائٹ ٹکٹوں پر 50 فیصد رعایت کا اعلان

خلیج اردو 18 نومبر 2021
متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی چھٹیوں میں بیرون ملک کا سفر اب مزید آسان اور سستا ہوگیا۔50 ویں قومی دن کے موقع پر ایمریٹس ائیرلائن نے مخصوص مقامات کیلئے کرایوں میں کمی کرتے ہوئے رعایت کا اعلان کردیاہے۔اس رعایت میں بچوں کی ٹکٹس کے کرایے میں 50 فیصد کمی بھی شامل ہے۔

 

 

ایمریٹس ائیرلائن کے مطابق مسافر اس آفر سے فائدہ اٹھا کر متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تعطیلات میں اپنے دستوں اور فیملیز سے ملنے جاسکتے ہیں۔
آنے والی چھٹیوں میں ٹکٹوں کا کرایہ 1395 درہم سے شروع ہوگا۔ائیرلائن کی یہ پیشکش 18 نومبر سے 5 دسمبر تک کی گئی بکنگ کیلئے ہوگی۔

 

ائیرلائن کے خصوصی پیکج ایمریٹس ہالیڈیز کے ساتھ  بکنگ کروانے والے مسافروں کو ہوٹلوں پر بھی 50 فیصد رعایت دی جائیگی۔

SOURCE: KHALEEJURDU

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button