متحدہ عرب اماراتخلیجی خبریںعالمی خبریں

کوودڈ ٹریول اپڈیٹ:ایمریٹس ائیرلائن نے ٹکٹوں کی منسوخی اور روٹس کی معطلی کے حوالے سے گائیڈلائنز جاری کردیئے

خلیج اردو 4 دسمبر 2021

دبئی:دنیا بھر میں مختلف ممالک کرونا کے باعث لگائی گئی سفری پابندیوں اور سرحدوں کی بندش کو آہستہ آہستہ ختم کر رہے تھے۔تاہم اومی کرون کے پھیلاو نے ان تمام نرمیوں کو ختم کرنے پر مجبور کردیا۔دنیا بھر کے ممالک کرونا کے نئے ویرئنٹ کے پھیلاؤ کے تناظر میں مختلف اقدامات کر رہے ہیں۔ان اقدامات نے دوسرے ممالک کا سفر کرنے والے مسافروں کو دوبارہ پریشان کر دیا ہے۔

 

ایمریٹس ائیرلائن نے کرونا پابندیوں کی وجہ سے پروازوں کی منسوخی یا روٹس کی معطلی کی صورت میں گائیڈ لائنز جاری کر دیے ہیں۔گائیڈلائنز کے مطابق اگر کرونا پابندیوں کے باعث کسی کا سفری پلان متاثر ہوا ہے تو بکنگ تبدیل کرائی جا سکتی ہے۔مسافرٹکٹوں کی ریفنڈ کی درخواست بھی کر سکتے ہیں۔ٹکٹوں کی بکنگ تبدیل کرانے پر کوئی فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی۔

 

ایمریٹس ائیرلائن نے ٹکٹ کی معیاد میں بھی اضافہ کرتے ہوئےدو سال کردی ہے۔ٹکٹ اس مدت کے دوران بغیر کسی اضافی فیس کے اسی منزل،کیبن اور کلاس کیلئے قبول کیا جائے گا۔اگر کسی نے اپنا ٹکٹ ایمریٹس کے ساتھ ڈائریکٹلی بُک کیا ہے ہو تو اس کی ٹکٹ خوبخود آگے ہوجائے گی۔مسافر کو سفر والے دن صرف ایک کال کرنی ہوگی۔

 

مسافر اپنی منزل بھی تبدیل کرسکتے ہیں لیکن ایسا ٹکٹ کی بکنگ پر منحصر ہوگا۔مسافروں کو اپنی منزل تبدیل کرنے کی سہولت کسی ایک خاص ریجن کیلئے میسر ہوگی۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button