متحدہ عرب امارات

دبئی:بارہ ممالک کے مسافروں کو آمد سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی شرط مزید سخت کر دی گئی

خلیج اردو

دبئی:متحدہ عرب امارات میں کرونا کیسز میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے بعد حکام کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔حکومت نے مختلف ممالک کے مسافروں کے لئے سفری پابندیوں میں مزید سختی کر دی ہے۔
دبئی کی حکومت کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق بارہ ممالک سے آنے والے مسافروں کو سفر سے پہلے 48 گھنٹوں کے اندر کرائے گئے پی سی آر کی منفی رپورٹ پیش کرنا لازمی ہوگی۔یہ شرط ٹرانزٹ پرواز میں دبئی ایئرپورٹ پر رکنے والے مسافروں پر بھی لاگو ہوگی۔

دو جنوری سے لاگو ہونے والی شرط کے مطابق برطانیہ سے دبئی کا سفر کرنے والے مسافروں کو بھی سفر سے 48 گھنٹےپہلے کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھانا لازم ہوگی۔ایمریٹس ائیرلائن کی ویب سائٹ سائٹ پر دیئے گئے معلومات کے مطابق سرٹیفیکیٹ میں جس جگہ سے پی سی آر ٹیسٹ کرایا گیا ہو اس کا اندراج کرنا بھی لازم ہوگا۔

پاکستان،بھارت،بنگلہ دیش،سری لنکا،ساؤتھ افریقہ،سوڈان اور زیمبیا سے آنے والے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کے ساتھ کیو آر کوڈ بھی ائیرپورٹ پر وزارت صحت کے حکام کو دکھانا لازم ہوگا۔ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو دبئی ایئر پورٹ پر بھی پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔متحدہ عرب امارات نے بارہ افریقی ممالک جن میں انگولا بوٹسوانا،کانگو،ایسواٹینی، ایتھوپیا،گانا،کینیا،زمبابوے نمیبیا،تنزانیہ یوگنڈا اور نائیجریا کے مسافروں پر سفری پابندی عائد کر رکھی ہے۔حکام کے مطابق ان ممالک سے صرف متحدہ عرب امارات کے شہر ی،متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا حاصل کرنے والے شہری سفر کرسکتے ہیں لیکن ان کو بھی پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا لازمی ہوگا۔

حکام کے مطابق افغانستان،ایران اور عراق سمیت پچاس ممالک کے مسافروں کا بھی دبئی ایئرپورٹ پہنچنے پر دوبارہ کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

SOURCE:KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button