متحدہ عرب امارات

دبئی کو خواتین کے اکیلے سفر کرنے کے حوالے سے دنیا کا تیسرا محفوظ ترین شہر قرار دیدیا،مدینہ المنورہ کا پہلا نمبر

دبئی کو خواتین کے اکیلے سفر کرنے کے حوالے سے دنیا کا تیسرا محفوظ ترین شہر قرار دیدیا،مدینہ کا پہلا نمب

خلیج اردو

دبئی: دبئی کو دنیا کا محفوظ ترین شہر مانا جاتا ہے۔اب دبئی نے ایک اور اعزاز حاصل کیا ہے۔برطانوی کمپنی نے اپنی سروے میں دبئی کو خواتین کے اکیلے سفر کرنے کے حوالے سے دنیا کا تیسرا محفوظ ترین شہر قرار دیا ہے۔

 

سروے میں کہا گیا ہے کہ دبئی میں جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ سفر کرنے کے حوالے سے بہترین انتظامات کی بدولت دبئی خواتین کے سفر کرنے کیلئے ایک محفوظ شہر ہے۔برطانوی کمپنی کی تحقیق میں دبئی نے دس میں سے نو اعشاریہ 43 کا سکور حاصل کی۔.

اس سے قبل ایک اور تحقیق میں ابوظہبی،دبئی اور شارجہ کو دنیا کے دس محفوظ ترین شہروں میں شامل کیا گیا تھا۔متحدہ عرب امارات کے شہریوں سے ہونے والے سروے میں میں 90 فیصد سے زائد رہائشیوں نے رات کو اکیلے پیدل سفر کو محفوظ قرار دیا تھا۔

 

سروے کرنے والی برطانوی کمپنی کے مطابق اکیلے سفر کے دوران ہر انسان کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے آپ کو محفوظ سمجھے۔انسان کا سفر خوشگوار ہونا چاہیے نہ کے وہ ڈر یا خوف میں مبتلا رہے۔کمپنی کے مطابق اس سروے سے مزید خواتین کو اکیلے سفر کرنے کا حوصلہ ملے گا۔

 

برطانوی کمپنی نے سروے میں میں مدینہ المنورہ کو خواتین کے اکیلے سفر کے لئے دنیا کا محفوظ ترین شہر قرار دیا ہے۔

 

خواتین کے سفر کے حوالے سے تھائی لینڈ کے شہر چیانگ مے کو دوسرا محفوظ ترین شہر کا درجہ دیا گیا۔چوتھے نمبر پر جاپان کا شہر کیوٹو اور پانچویں نمبر پر چین کا شہر مکاو رہا۔

 

دوسری جانب جنوبی افریقہ کی شہر جوہانسبرگ کو خواتین کے اکیلے سفر کے حوالے سے دنیا کا کا غیر محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔سروے کے مطابق جوہانسبرگ میں جرائم کی شرح انتہائی زیادہ ہے۔غیر محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں کوالالمپور دوسرے،نئی دہلی تیسرے اور جکارتہ چوتھے نمببر پر رہا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button