متحدہ عرب امارات

دبئی ایئرپورٹ 2021 میں دنیا کا مصروف ترین ائیرپورٹ قرار،مسافروں کی تعداد میں 2020کے مقابلے میں بارہ فیصد اضافہ ہوا

خلیج اردو

دبئی:دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے مسلسل آٹھویں برس بھی دنیا کا مصروف ترین ائیرپورٹ کا اعزاز حاصل کرلیا۔گزشتہ برس سب سے زیادہ پاکستانی اور بھارتی مسافروں نے دبئی کا رخ کیا۔دبئی ایئرپورٹ پر سال 2021 میں 29.1 ملین مسافروں کی آمد ہوئی۔گزشتہ برس دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں بارہ فیصد سے زائد اضافہ ہوا جبکہ حکام کی جانب سے مسافروں کی تعداد کے حوالے سے کی گئی پیشگوئی سے نصف ملین زیادہ مسافروں کی آمد ہوئی۔

 

گزشتہ برس بھارت 4.2 ملینمسافروں کے ساتھ دبئی کیلئے سرفہرست ملک تھا۔پاکستان 1.8 ملین کے ساتھ دوسرے سعودی عرب 1.5 ملین کے ساتھ تیسرے اور برطانیہ 1.2 ملین مسافروں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔اس کے علاوہ امریکہ، ترکی اور مصر بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

 

گزشتہ برس دبئی ایئرپورٹ سے ٹاپ منزل استنبول رہا۔2021 میں نو لاکھ سے زائد مسافروں نے دبئی ایئرپورٹ سے استنبول کیلئے آڑان بھری۔لندن کیلئے آٹھ لاکھ سے زائد جبکہ نئی دہلی کیلئے سات لاکھ اکیانوے ہزار مسافروں نے دبئی ائیرپورٹ سے سفر کیا۔اس وقت دبئی ایئرپورٹ سے 93 ممالک کے 198 ایئرپورٹس کیلئے پروازیں چل رہی ہیں۔دبئی ایئرپورٹ سے دنیا بھر کی 84 ائیرلائنز اپنی پروایں چلا رہی ہیں۔

 

ابوظہبی ایئرپورٹ پر بھی مسافروں کی آمد اور روانگی کی تعداد کے لحاظ سے بھارت اور پاکستان سرفہرست ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button