عالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ سے بھارت آنے والے مکمل ویکسین شدہ مسافروں کی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم ،سب سے زیادہ وزٹ ویزہ پر جانے والے مستفید ہونگے

خلیج اردو

اظہبی:متعدد بھارتی ائیرلائنز نے متحدہ عرب امارات سے بھارت آنے والے مکمل ویکسین شدہ مسافروں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ان ائیر لائنز میں ائیر انڈیا ایکسپریس،سپائس جیٹ اور گو ائیر شامل ہیں۔حکام کے مطابق اس اقدام سے متحدہ عرب امارات آنے والے سیاحوں اور مسافروںمیں اضافہ ہوگا۔

ائیر لائنز نے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کیلئے بھارتی ائیرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط سمیت دیگر سفری پابندیاں ہٹانے پر بھی زور دیاہے۔گزشتہ روز تینوں ائیرلائنز نے متحدہ عرب امارات سے بھارت جانے والے مسافروں کیلئے روانگی سے قبل پی سی آر کی منفی رپورٹ دیکھانے کی شرط ختم کردی تھی۔یہ شرط ان مسافروں کیلئے ہے جنہوں نے بھارت میں اپنی ویکسینیشن کروائی ہو۔متحدہ عرب امارات میں ویکسین لگوانے والے مسافروں کیلئے کوئی احاطہ نہیں کیا گیا۔

ڈیرا ٹورز اینڈ ٹریولز کے جنرل منیجر ٹی پی سدھیش کا کہنا ہے کہ تمام بھارتی کیرئیز نے بھارت میں ویکسین لگوانے والے مسافروں کو قبول کرنا شروع کر دیاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب مارات میں بہت سارے بھارتی ایسے ہیں جو یہاں ویزٹ ویزہ پر دبئی ایکسپو کی سیر کرنے کیلئے آئے ہیں۔بھارت کے قریب ہونے اور ویزہ کی آسانی سے دستیابی کے باعث مذکورہ نرمی سے متحدہ عرب مارات میں بھارتی مسافروں کی آمدورفت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

ٹی پی سدھیش نے مزید کہا کہ اکثر لوگ ایسے تھے جو کورونا کی پابندیوں کے باعث بھارت میں پھنس گئے تھے۔ائیرلائنز کی جانب سے پابندیوں میں نرمی انکے کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ اس نرمی سے سب سے زیادہ ویزٹ ویزہ پر متحدہ عرب امارات آنے والوں کو فائدہ ہوگا۔

ٹریول ایجنسیز سے منسلک افراد کا کہان ہے کہ اب مسافروں کو سفر کرنے کیلئے صرف کورونا ویکسینیشن کی سرٹیفیکیٹ اور فلائٹ کی ٹکٹ کی ضرورت ہوگی۔اس کے علاوہ کولکتہ سے ڈائریکٹ دبئی جانے والے مسافروں کو ائیرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگی۔ان تمام نرمیوں کا اعلان بھارت اور متحدہ عرب امارات کے مابین اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کے بعد کیا گیا۔

دوسری جانب نئی دہلی نے بھی کورونا کیسز میں کمی کے بعد بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم کرنے کا علان کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات بھارتی مسافروں اور سیاحوں کی ترجیح میں شامل ہے۔زیادہ تر بھارتی شہری اپنی چھٹیاں گزارنے اور روزگار کی تلاش کیلئے متحدہ عرب امارات کا رخ کرتے ہیں۔بھارت کے علاوہ پاکستان،مصر۔امریکہ اور سعودی عرب کے شہریوں کی بڑی تعداد متحدہ عرب امارات کا رخ کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button