متحدہ عرب اماراتعالمی خبریں

کورونا کی امیکرون قسم:بھارت انٹرنیشنل فلائٹس بحال کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرےگا

خلیج اردو 29 نومبر 2021

دبئی:بھارتی حکومت نے کورونا کی نئی قسم امیکرون کے پھیلاو کے تناظر میں کمرشل فلائٹس دوبارہ شورع کرنے پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان کے مطابق نظرثانی کا فیصلہ یونین ہوم سیکریٹری اجے بھلا کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

 

بیس ماہ سے زائد کے وقفے کے بعد بھارتی حکومت نے15 دسمبر سے انٹرنیشنل کمرشل فلائٹس بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ترجمان نے کہا کہ حکومت بدلتے ہوئے منظر نامے کے مطابق طے شدہ انٹرنیشنل کمرشل فلائٹس کی بحالی کے فیصلے پر نظر ثانی کرےگی۔

 

کرونا کی نئی اور تیزی سے پھیلتی ہوئی قسم او میکرون کا پہلا کیس 24 نومبر کو جنوبی افریقہ میں رپورٹ ہوا جب کہ بیلجیم،ہانگ کانگ اور اسرائیل میں بھی اس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

 

بھارتی حکومت نے کورونا کی مختلف اقسام کی نگرانی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر ٹیسٹنگ کو بھی مزید مربوط بنانے کے لیے سخت انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ بھارت میں میں ابھرتی ہوئی کرونا کی وبائی صورتحال پر بھی خصوصی اور گہری نظر رکھی جارہی ہے۔

SOURCE: KHALEEJNEWS

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button