متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریںخلیجی خبریںعالمی خبریں

پی آئی اے کا ہندو زائرین کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

خلیج اردو 5 دسمبر 2021

دبئی:پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے ملک میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کی غرض سے ہندو زائرین کیلئے متحدہ عرب امارات سے پاکستان کیلئے خصوصی پرواز چلانے کا اعلان کیا ہے۔پی آئی اے انتظامیہ نے پاکستان ہندو کونسل کے پیٹرن انچیف اور رکن قومی اسمبلی رامیش ونکوانی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔

 

دنیا بھر کے مختلف ممالک سے پاکستان کے صوبے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں ہندوؤں کے مذہبی مقامات کی زیارت کے لئے لیے آنے والے افراد کیلئے خصوصی پرواز چلائی جائیں گی۔
پاکستان ہندو کونسل کے پیٹرن انچیف رامیش ونکوانی نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے قابل فخر بات ہے کہ میں  ہندو برادری کے نمائندے کے طور پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر رہا ہوں۔ہم سب متحد ہیں اور پی آئی اے نے ثابت کردیا کہ ہم ایک قوم ہیں۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں تمام برادریاں اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں آزاد ہیں۔

رامیش منگوانی نے بتایا کہ دبئی اور کراچی سے ماہانہ بنیادوں پر پروازیں چلائی جائینگی تاکہ ہندو مذہب کے زائرین شری پرم ہنس جی مہاراج کے مندر کی زیارت کر سکیں۔خصوصی پروازوں کا آغاز جنوری 2022 میں ہوگا جس سے ملکی اور غیرملکی زائرین کرک کے علاقے ٹیری میں واقع مندر کی زیارت کے لئے آسکیں گے۔

متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر بھارتی پاسپورٹ کے حامل ہندو افراد بھی پاکستان میں زیارت کے لئے ویزے کی درخواست دائر کر سکتے ہیں۔متحدہ عرب امارات میں ویزے کے لیے درخواستیں ابوظہبی میں واقع پاکستانی سفارت خانے اور دبئی کے قونصلیٹ جنرل میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

رواں ماہ کے آغاز میں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نےپاکستان میں اپنے مذہبی مقامات کی زیارت کیلئے ہندو برادری کے 136 افراد کو ویزے جاری کیے ہیں۔بھارتی ہندو زائرین کا گروپ پاکستان کے صوبہ سندھ میں واقع شیواتری ستگرو سنت شادرم صاحب کے 313 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے موجود ہے۔

SOURCE: KHALEEJ URDU

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button