متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی: وز ائیر ابوظہبی کی مخصوص پروازوں پر ٹکٹ صرف 99درہم میں

خلیج اردو 2 دسمبر 2021

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کے بجٹ کیریئر،وز ائیر ابوظہبی نے گولڈن جوبلی کے موقع پر خصوصی پروموشن کا اعلان کیا ہے۔ائیر لائن کی جانب سے ابوظہبی سے منتخب پروازوں پر صرف ننانوے درہم میں ٹکٹ کی پیشکش کر رہی ہے۔یہ آفر پہلے دس ہزار ٹکٹوں کے لیے ہے۔

 

ائیر لائن نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تصویری مقابلہ بھی شروع کیا ہے جس میں شامل ہونے والے پہلے پچاس افراد کو اپنی پسند کی منزل کے لئے مفت ریٹرن ٹکٹ انعام میں دی جائے گی۔متحدہ عرب امارات کے لینڈ مارکس کے ساتھ بنوائی گئی بہترین تصاویر کو وز ائیر کے سوشل میڈیا چینلز پر بھی دوبارہ پوسٹ کیا جائے گا۔

 

رعایتی ٹکٹس وز ائیر کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ پر فروخت کے لئے دستیاب ہے۔مسافر وز فلیکس کے ساتھ اپنی ٹکٹس بک کروا سکتے ہیں جبکہ بغیر کسی کٹوتی کے اپنی ٹکٹس کینسل بھی کروائی جا سکتی ہیں۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button