متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ہوائی مسافروں کیلئے پی سی آر کی شرط ختم کرنے کے بعد کرایوں میں 30 گنا اضافہ ہوگیا

خلیج اردو
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے سے دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے لیے پی سی آر ٹیسٹ ختم کرنے کے بعد پاکستان بھارت اور بنگلہ دیش سے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ان ممالک میں آپریٹ کرنے والی ائیرلائنز نے کرایوں میں30 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔

 

منگل کو سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد بھارت کے مختلف شہروں سے متحدہ عرب امارات آنے والی پروازوں کے کرایوں میں سے 200 درہم تک اضافہ ہوا ہے۔

ہوابازی کے ماہرین کے مطابق چلیں پابندیوں میں نرمی سے متحدہ عرب امارات میں سیاحت کو کو مزید فروغ ملے گا۔زیادہ سے زیادہ سیاح اکتیس مارچ کو ختم ہونے والے دبئی ایکسپو 2020 میں شریک ہوں گے۔
ماہرین کے مطابق تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا سیزن آچکا ہے جسکے بعد سینکڑوں افراد اپنے آبائی ممالک کا سفر کرینگے۔سفری پابندیوں کا خاتمہ اس سے بہتر وقت پر نہیں کیا جا سکتا تھا۔

مختلف ٹریول ایجنٹس نے سفری پابندیاں ختم ہونے کے بعد ٹکٹوں کے کرایوں میں اضافہ کی تصدیق کی ہے۔ایک ٹریول کے مطابق اس وقت سب سے زیادہ کرایوں میں اضافہ بھارت جانے والی پروازوں کیلئے ہوا ہے۔اس کے علاوہ پاکستان،سری لنکا اور نیپال کے لئے بھی ٹکٹ مہنگی ہوئی ہیں۔

ہوابازی کے ماہرین کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رمضان اور عید الفطر پر ٹکٹوں کی بکنگ میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button