عالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

بھارتی ریاست کیرالہ نے بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے کورونا پابندیوں میں نرمی کر دی،مسافروں کیلئے لازمی قرنطینہ کی شرط ختم کر دی

خلیج اردو

کوچی:بھارتی ریاست کیرالہ کی حکومت نے بین الاقوامی مسافروں کیلئے کورونا کے حوالے سے پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کر دیا۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ اب بیرون ملک رہنے والے بھارتی شہریوں اور دیگر غیر ملکی  مسافروں کو کیرالہ آمد پر ضروری قرنطینہ سے گزرنا نہیں پڑے گا۔ان مسافروں کو صرف اسی صورت قرنطینہ کرنا پڑے گا اگر کسی مسافر میں کورونا کی علامت پائی جائے۔

 

وزارت صحت کے مطابق غیر ملکی مسافروں میں کیرالہ آمد کے بعد کورونا کی علامات کی نگرانی کی جائیگی۔کسی بھی قسم کی علامات ظاہر ہونے کی صورت مذکورہ مسافر کو ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ٹیسٹ کی رپورٹ آنے بعد مزید کاروائی کی جائیگی۔

 

وزارت صحت کی جانب سے مسافروں کو جاری ہدایات کے مطابق بیرون ممالک سے ٓآنے والے مسافر وہ اپنے گھروں اور رہائشگاہوں پر اپنے آپکو قرنطینہ کریں۔غیر ملکی مسافروں کو آمد کے بعد سات دن تک اپنے اپنا معائنہ کرنا چاہیئے اور اگر کوئی علامت ظاہر ہوتی ہیں تو فوری طور پر حکام کو آگاہ کیا جائے۔وزارت صحت نے غیر ملکی مسافروں کو عوامی اجتماعات اور رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اس سے قبل کیرالہ کی ریاستی حکومت نے متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے سات روز کا قرنطینہ لازم قرار دیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button