متحدہ عرب امارات

کیا آپ پاکستان سفر کرنے کے خواہاں ہیں؟ حکام کی جانب سے تازہ ترین سفری ہدایات نامہ

خلیج اردو
دبئی : وہ افراد جو مکمل طور پر ویکسین شدہ ہیں اور وہ متحدہ عرب امارات سے پاکستان سفر کرنا چاہتے ہوں ، ان کیلئے اب پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت نہیں کہ وہ رخصت سے قبل کا اڑتالیس گھنٹے پہلے کرایا گیا پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کریں گے۔

اس حوالے سے پاکستان میں کرونا وائرس اور دیگر وبائی امراض کے حوالے سے قائم نیشن کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر این سی او سی نے اعلامیہ جاری کیا ہے۔

یہ اعلامیہ گزشتہ روز جاری کیا گیا جو آج چوبیس فروری سے نافذ العمل ہے۔ تو اب اگر آپ پاکستان جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو تازہ ترین گائیڈلائنز کے حوالے سے آپ کو معلومات نہیں تو آپ کیلئے ہدایت نامہ یہ ہے۔

پاکستان آنے والوں کیلئے تازہ پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی؟

این سی او سی کے مطابق کرونا پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت ہونے یا نہ ہونے کا انحصار آپ کے ویکسینشن اسٹیٹس پر ہے۔ وہ افراد جو مکمل طور پر ویکسین شدہ ہیں ، کیلئے اب پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

وہ افراد جو ملک آنے چاہتے ہیں کیلئے ویکسین شدہ ہونا لازمی ہے جب تک کہ ان کے پاس استثنیٰ کا سرٹیفیکٹ نہ ہو۔

غیر ویکسین شدہ مسافر
وہ غیر ویکسین شدہ افراد جن کی عمر بارہ سال سے زیادہ ہیں، کیلئے پری ڈیپارچر منفی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ درکار ہوتا ہے جو پرواز سے 72 گھنٹے پہلے کیا گیا ہو۔ وہ افراد جن کی سرحدی ٹرمینلز پر بے دخلی کی گئی ہو اور غیر ویکسین شدہ مسافروں کی آمد پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ کیا جائے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مختص کردہ لیبارٹریوں میں ہی کرایا گیا ٹیسٹ ہی قابل قبول ہوگا۔ اگر آپ کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو آپ کو دس دنوں کیلئے قرنطینہ کیا جائے گا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے کے مطابق مسافروں کو اپنے ذاتی ہیلتھ ڈکلیریشن کارڈ ایئرپورٹ پر اسٹاف کے حوالے کرنا ہوگا۔ یہ فارم ڈاؤن؛وڈ کرنے کیلئے اس لنک پر کلک کیجئے۔
://www.piac.com.pk/images/pdfs/Personal-Health-Form-Pakistan-Nov-2020.pdf

پاکستان کیلئے کرونا ویکسینیشن کی ریکوائرمنٹ :

این سی او سی کے 7 فروری 2022 کو شائع ہونے والے تازہ ترین اعلامیے کے مطابق پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے کرونا ویکسینیشن پروٹوکول درج زیل ہیں۔

• تمام پاکستانی شہریوں اور 18 سال سے زیادہ عمر کے غیر ملکیوں کو اپنا کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازم ہے اگر ان کی ویکسین کی دونوں خوراکیں بورڈنگ سے پہلے مکمل کی گئی ہیں۔

23 فروری کو جاری این سی او سی اعلامیے کے مطابق 12 سال سے کم عمر کے مسافر اور 12 سے 18 سال کی عمر کے مسافروں کو 31 مارچ 2022 تک لازمی ویکسینیشن کے بغیر سفر کرنے کی اجازت ہے۔

ایک پاکستانی شہری یا غیر ملکی جس کے پاس ویکسینیشن سے استثنیٰ کی درست طبی وجہ ہے اسے ڈاکٹر کے ذریعہ جاری کیا جانا چاہئے۔

پاس ٹریک ایپلیکیشن :
پاس ٹریک ایپلیکیشن پاکستانی شہریوں اور سیاحوں کیلئے سرکاری کرونا ٹریول ایپ ہے۔ پرواز میں سوار ہونے سے پہلے مسافروں کو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا جو ایپل اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے دستیاب ہے۔ ایپ مسافروں سے ضروری طبی اور سفری معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ ایپ مسافروں کی پرواز کی تفصیلات اور پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج سے متعلق معلومات کو ریکارڈ کرتی ہے۔

اگر مسافر کے پاس پاس ٹریک ایپ نہیں ہے تو وہ ویب پورٹل www.passtrack.nitb.gov.pk کے ذریعے رجسٹر کر سکتے ہیں۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button