متحدہ عرب امارات

پاکستان سمیت سفری پابندیوں کا شکار دیگر ممالک سے دبئی، شارجہ اور راس الخیمہ آنے کے لیے درج ذیل قوانین پرعمل کرنا ہوگا

خلیج اردو آن لائن:

ماضی قریب میں سفری پابندیوں کے شکار ممالک سے اب متحدہ عرب امارات کا کسی بھی طرح  کا ویزہ رکھنے والے مسافر یو اے ای آ رہے ہیں۔

5 اگست کو پاکستان سمیت سفری پابندیوں کو شکار دیگر سے ممالک میں پھنسے رہائشیوں کو یو اے ای واپس آنے کی اجازت کے بعد اب یو اے ای نے 30 اگست سیاحتی ویزوں، انٹری پرمٹ اور دیگر ویزوں کے حامل افراد کو ملک میں داخلےکی اجازت دے دی ہے۔

تاہم، ملک میں داخلے کے لیے یو اے ای مختلف امارات کے مختلف قوانین ہیں۔ جیسا کہ شارجہ کا سفر کرنے کے لیے سفر سے پہلے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا تاہم، دبئی کا سفر کرنے سے پہلے اجازت نامہ حاصل کرنےکی ضرورت نہیں ہوگی۔

سفری پابندیوں کا شکا ممالک سے دبئی، شارجہ اور راس الخیمہ آنے کے لیے درج ذیل قوانین پرعمل کرنا ہوگا:

دبئی:

  • ایمریٹس ایئر لائن کے مطابق حال ہی میں جاری کیے گئے رہائشی ویزوں یا ملازمت کے ویزوں، طویل مدتی یا قلیل مدتی ویزوں، ویزٹ ویزوں، یا ویزا آن آرائیول کے حامل افراد اب دبئی کا سفر کر سکتے ہیں۔ پاکستان، بھارت، سری لنکا، جنوبی افریقہ اور یوگینڈا سے آنے والے ایسے مسافروں کو درج ذیل مزید شرائط پر عمل کرنا ہوگاؒ:
  • دبئی کے سفر سے پہلے آئی سی اے یا GDRFA سے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی
  • ایمریٹس ایئر لائن کے مطابق ایسے مسافروں کو کورونا ویکسینیشن کا ثبوت فراہم کرنا ضروری نہیں ہوگا
  • روانگی سے قبل پہلے 48 گھنٹوں کے اندر کروائے گئے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانا لازمی ہوگی۔ ٹیسٹ منظورشدہ لیب سے کروایا گیا اور رپورٹ پر کیو آر کوڈ ہونا ضروری ہے۔
  • مزید برآں، روانگی سے قبل 6 گھنٹوں کے اندر اندر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ جس کی رپورٹ پر کیو آر کوڈ ہونا ضروری ہے۔

شارجہ اور راس الخیمہ کا سفر کرنے کے لیے درج ذیل شرائط پر عمل کرنا ہوگا:

  • مکمل طور پر کورونا ویکسین لگوا لینے والے اور ای ویزوں کے حامل افراد کو شارجہ اور راس الخیمہ کا سفر کرنے کی اجازت ہوگی
  • حال ہی میں جاری کیےگئے ای ویزوں کے حامل افراد کو شارجہ اور راس الخیمہ کا سفر کرنے سے پہلے https://smartservices.ica.gov.ae/echannels/web/client/guest/index.html#/registerArrivals پر رجسٹریشن کروانا ہوگی۔
  • شارجہ اور راس الخیمہ آنے والے مسافروں نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منظور شدہ کورونا ویکسین میں سے کوئی ایک ضروری لگوائی ہو۔
  • روانگی سے پہلے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دیکھانا لازمی ہوگا۔
  • پرواز سے قبل 48 گھنٹوں کے اندر کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ضروری ہوگا۔
  • روانگی سے پہلے ایئر پورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کروانا ضروری ہوگا۔
  • شارجہ پہنچنے پر انکا ایک اور پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button