خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں نیو ائیر ناَئٹ پر ٹرکوں اور لیبر بسوں پر 24 گھنٹے کے لیے پابندی عائد کردی گئی

خلیج اردو: ابوظہبی کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ نئے سال کے موقع پرابوظہبی شہر کے اندر کمپنی کارکنوں یا مزدوروں کو لانے لیجانے والے ٹرکوں اور 50 سیٹر بسوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ کے ذریعے کہا ہے کہ ٹرکوں اور لیبر بسوں کو شہر کی طرف جانیوالے چار داخلہ پلوں میں سے کسی بھی پل پر سے داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

24 گھنٹے کی یہ پابندی 31 دسمبر بروز جمعہ صبح 7 بجے سے یکم جنوری 2022 تک نافذ رہے گی، تاہم، لاجسٹکس اور جنرل صفائی کمپنی کی گاڑیاں اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

آئی ٹی سی حکام نے گاڑی چلانے والوں پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاط سے گاڑی چلائیں اور ٹریفک کے اصول و ضوابط کی پابندی کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button