متحدہ عرب امارات

ترک ایئر لائن نے یو اے ای سے پروازوں کا آغاز کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

ترکی کی قومی ایئر لائن، ترکش ایئر لائن نے متحدہ عرب امارات سے پروازوں کا آغاز کر دیا۔

ایئر لائن نے یو اے ای سے 7 پروازیں شیڈیول کی ہیں۔

تاہم، ایئر لائن نے ابتدائی طور پر دبئی سے پروازوں کا آغاز کیا ہے۔ جبکہ ابوظہبی سے فضائی آپریشن 2 جنوری سے شروع کیا جائے گا۔ اور ابوظہبی سے ہفتے میں 4 پروازیں اڑائی جائیں گیں۔

ترک ایئر لائن  مسافروں کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حکومتی اہلکاروں اور متعلقہ قومی اور بین الاقوامی حکام کے ساتھ مل کر صحت اور سیفٹی سے متعلق سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔

تمام مسافروں اور ایئر لائن کے تمام عملے کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔

جبکہ مسافروں ایک ہائیجین کٹ فراہم کی جائے گی، جس میں ماسک، ہینڈ سینی ٹائزر اور جراثیم کش ٹشو پیپر ہوں گے۔

مزید برآں، پروازوں میں کیبن کرو جہاز میں سوار مسافروں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کروانے اور غسل خانوں کو صاف رکھنے کا ذمہ دار ہوگا۔

دوران پرواز کیبن کی ہوا کو ہسپتالوں کے معیار کے فلٹرز سے مسلسل صاف کیا جائے گا، جس سے ہوا ہر تین منٹ بعد بلکل تازہ کی جائے گی۔

مزید برآں، ایئر لائن نے مسافروں سے کورونا وبا کا بوجھ کم کرنے کے لیے ٹکٹ بکنگ کے حوالے سے بھی کافی آسان سہولیات فراہم کیں ہیں۔

جیسا کہ اب مسافر 31 مارچ 2021 تک خریدی ٹکٹ کو 31 دسمبر 2021 تک کسی دوسری پرواز کے لیے تبدیل کروا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ انہی تاریخوں کے دوران مسافر بغیر کسی جرمانے کے اپنی ٹکٹوں میں متعدد تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button