متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے رمضان کے پہلے دن بھیک مانگنے والے 12 افراد کو گرفتار کر لیا 

 

خلیج اردو آن لائن:

بھیک مانگنے جیسے برائی کو ختم کرنے کے لیے شروع کی گئی مہم  کے دوران دبئی پولیس نے رمضان المبارک کے پہلے روز والے دن بھیک مانگنے والے 12 افراد کو گرفتار کر لیا۔

دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ اس مہم کے تحت گزشتہ 3 سالوں کے دوران 842 بھیک مانگنے والوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

دبئی پولیس کے انفیلٹریٹرز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل علی سالم نے بتایا کہ بھیک مانگنے والے افراد خاص طور پر رمضان کے دوران لوگوں کی سخاوت کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ "دبئی پولیس امارات بھر میں پولیس کے گشت کو بڑھا دیا ہے۔ کیونکہ گداگری کے اس عمل کمیونٹی کے سیکیورٹی خطرے میں پڑتی ہے کیونکہ گداگری چوری اور بچوں اور معذور افراد کو بھیک مانگنے پر استعمال کرنے جیسے دیگر جرائم کے ساتھ بھی جڑٰی ہوئی ہے”۔

دبئی پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے وہ بھیک مانگنے والوں کے ساتھ ہمدردی کا رویہ نہ اپنائیں اور اپنی خیرات رجسٹرڈ خیراتی اداروں کے ذریعے دیں۔ مزید برآں، لوگوں سے درخواست کی گئی ہے وہ بھیک مانگنے والوں کی اطلاع 901 پر کال کر کے یا پولیس آئی سروس کے ذریعے پولیس کو دیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button